مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ کلبھوشن کو بچانے کیلئے ہندوستان کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی راجیہ سبھا میں بیان دیتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ کلبھوشن پرپاکستان کی کارروائی مضحکہ خیز ہے،ہم کلبھوشن پر سپریم کورٹ کا وکیل کریں گے اور ضروری ہوا تو اس معاملے پر ہندوستانی صدر سے بھی رابطہ کریں گے۔ سشما سورا ج نے مزید کہا کہ ہم کلبھوشن کے معاملے پر بے خبر نہیں ہیں وہ بھارت کا بیٹا ہے اور ہم کلبھوشن کے معاملے پر ان کے اہل خانہ سے بھی رابطے میں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کوجاسوس قراردیکر گزشتہ روز اسے سزائے موت سنائی تھی۔
ہندوستان کی پاکستان کو دھکی /کلبھوشن کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کا اعلان
ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ کلبھوشن کو بچانے کیلئے ہندوستان کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔
News ID 1871728
آپ کا تبصرہ